گال ٹیسٹ کا چوتھا روز، سری لنکا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، پاکستان کی برتری اب بھی برقرار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

گال: سری لنکن بیٹرز نعمان علی کے اسپن جال میں پھنس گئے، 99 رنز کے اسکور پر میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ بھی گرگئی ہے، نعمان علی نے اب تک تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

سری لنکن بیٹرز گال ٹیسٹ کے چوتھے روز مشکلات کا شکار ہیں، اوپنر نشان مدوشاکا نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ کو کچھ سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم 52 کے اسکور پر وہ بھی نعمان عالی ہاتھوں‌ پویلین لوٹ گئے۔

ڈیموتھ کرونا رتنے 20، کوشل مینڈس 18 اور اینجلو میتھیوز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس وقت دنیش چندی مل 10 اور دھننجایا ڈی سلوا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ذکاء اشرف کل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کریں گے

لیفٹ آرم اسپنر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض اب تک تین وکٹنیں اپنے نام کی ہیں، سری لنکا نے آخری اطلاعات تک چار وکٹیں کھو کر 144 رنز بنا لیے تھے جبکہ اسے 149 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اب بھی 36 رنز کی ضررت ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی 79 رنز پر دوسری وکٹ گری تھی جب کوشل مینڈس کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا تھا، گال ٹیسٹ میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پر ہی ابرار احمد نے اپنے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر ڈیموتھ کرونا رتنے کو آغا سلمان کی مدد سے چلتا کیا۔

چوتھے دن میزبان سری لنکا نے 14 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ سے اننگز کی شروعات کی اور دونوں بیٹرز نے احتیاط سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانا شروع کیا، تاہم 20 کے انفرادی اسکور پر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو کرونارتنے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ کل گال ٹیسٹ کے تیسرے دن مرد بحران سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوا تھا اور سری لنکا کی برتری ختم ہوگئی، پاکستان کو پہلی اننگز میں 149 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

Related Posts