وزیر اعلٰی سندھ کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلٰی سندھ کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی
وزیر اعلٰی سندھ کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کی درخواست کو   قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ان کو  نوٹس جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزارحامد خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلٰی سندھ کو دہری شہریت کے معاملے پر عدالت عظمٰی کی طرف سے پہلے ہی نااہل قرار دیا جاچکا ہے اور ان کی نااہلی کا فیصلہ فائنل ہوچکا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن 2013ء میں مراد علی شاہ نے جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرایا اور کینیڈا کی شہریت چھوڑنے سے متعلق کوئی سرٹیفیکیٹ بھی جمع نہیں کروایا تھا۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی ججز کے بینچ نے کی اور نااہلی کی درخواست کو بغور سنتے ہوئے اس پر فیصلہ دیا۔

درخواست گزار کے مؤقف پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے عدالتی اعلامیہ  ضروری ہے۔ 

 جسٹس عمر عطاء بندیال وزیر اعلٰی سندھ کی نااہلی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دئیے جانے کے فیصلے سے اختلاف رکھتے تھے جبکہ باقی دو ججز نے اس سے اتفاق کیا اور اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔

ججز بینچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی اعلامیہ ہے۔ ہر امیدوار اپنی اہلیت کا حلفیہ بیان ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرواتا ہے ۔ اگر یہ بیانیہ جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہو تو اس پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔ 

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو روشن علی ابڑو کی درخواست پر دہری شہریت کے مقدمے میں نوٹس جاری کردیا گیا۔

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنی دہری شہریت کے حوالے سے وضاحت جمع کرانا ہوگی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ میں وزیر اعلٰی سندھ کے خلاف نااہلی کیس کی باقاعدہ سماعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ خبربھی دیکھئے: کراچی صفائی مہم: حبیب بینک اور کے الیکٹرک کی طرف سے سات کروڑ کا مجموعی تعاون۔

Related Posts