عید الاضحٰی کے موقعے پر کراچی میں بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید الاضحٰی کے موقعے پر بھی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات
عید الاضحٰی کے موقعے پر بھی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید الاضحٰی کے موقعے پر بارشیں ہوں گی۔ ہفتہ 10 اگست سے پیر 12 اگست تک شہر قائد میں بارش متوقع ہے ۔

نو اگست سے سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ، تھرپارکر اور بدین میں بارش کا امکان ہے اور پنجاب، خیبر پختونخواہ سمیت سندھ میں بھی خوب بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقے گرم اور مرطوب موسم کی زد میں رہیں گے۔ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی وار گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس سے قبل گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سےزیادہ بارش کشمیر، راولا کوٹ، کوٹلی، گڑھی دوپٹہ، سیالکوٹ اور مری میں بالترتیب 21، 10، 10 اور 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

Related Posts