پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak stock exchange
Pak stock exchange

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 500پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا اور 581.38پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 39287.65پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیااور73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39ہز 200 پوائنٹس  کی بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65پوائنٹس پر جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 8 ماہ بعد 39 ہزار پوائنٹس عبور

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 17782.50پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27439.12پوائنٹس سے بڑھ کر 27838.52پوائنٹس ہو گیا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب8ارب99کروڑ22لاکھ93ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب2ارب 97کروڑ62لاکھ 12ہزار786روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 96کروڑ85لاکھ 6ہزار783روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 43کروڑ18لاکھ 53ہزار حصص کا کاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 34کروڑ85لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 299کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،92میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 5کروڑ18لاکھ ،پاک الیکٹرون 2کروڑ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ64لاکھ ،بینک اسلامی پاکستان 1کروڑ28لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ23لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے یونی لیورفوڈز کے بھاؤ میں300روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت 7200.00روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7000.00روپے پر جا پہنچی۔

سیمنس پاک اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 43.22روپے اور 23.33روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سیمنس پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر 821.18روپے اور ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 466.65روپے پر آ گئی۔

Related Posts