کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 38122.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔
63.11 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69 ارب 40 کروڑ2 لاکھ روپے بڑھ گئے ۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 53.25فیصدکم رہا۔
روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،اورمنگل کوجاری رہنے والی مندی کے اثرات ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھے گئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37671.39پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیاجو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں چین کی 10 سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدہ طے پا گیا
کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38122.72 پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 131.50پوائنٹس کے اضافے سے17523.17پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس140.77پوائنٹس کے اضافے سے 61361.57پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس257.23پوائنٹس کے اضافے سے 27062.69پوائنٹس پربندہوا ۔
مجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں69ارب 40کروڑ2لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73 کھرب1 ارب41 کروڑ72لاکھ روپے ہوگئی۔
بدھ کو مجموعی طور پر22 کروڑ84لاکھ19ہزارشیئرزکا کاروبارہواجومنگل کی نسبت 26کروڑ2لاکھ81ہزار شیئرزکم ہیں۔
قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت116روپے اضافے سے2490روپے اور سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 38روپے اضافے سے798ہزارروپے پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ