لاہور: پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے اتوار کو باضابطہ طور پر اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کر دی۔
سابق فوجی آمر ضیاء الحق کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے عمران خان سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
اس سے قبل فروری میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے دس دیگر اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس بات کا اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔
مزید پڑھیں:جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی حاضری، کب کیا ہوا؟
چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔