ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں
ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، رمضان المبارک سے قبل بازاروں کا رخ کرنے والے شہری حکومت پر برس پڑے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے، منافع خور اس چیز پر 20 اور 30 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق کہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں، عوام کو مزید پریشان کرنے والے منافع خوروں کو کنٹرول کیا جائے۔

مزید پڑھیں:حیدرآباد میں این جی او راشن کے نام پر عوام کا خون نکالنے لگ گئیں

دوسری جانب حیدرآباد میں ایک این جی او کی جانب سے بلڈ کیمپ لگادیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ خون دو اور راشن لو، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون دے کر راشن لینے پہنچ گئی ہے۔

Related Posts