پرویز مشرف کا ٹرائل مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pervez Musharraf
پرویز مشرف کا ٹرائل مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد : سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل مکمل کرنے اور فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

منگل کو درخواست لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ یکم اپریل کو خصوصی عدالت کو ٹرائل مکمل کرنے کی واضح ہدایات دے چکی ہے ۔

درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مشرف کی عدم پیشی پر حق دفاع ختم ہو جائے گا، وفاقی حکومت کیس مکمل ہونے میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ درخواست کے مطابق خصوصی عدالت بھی ٹرائل مکمل نہ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف کیس کا فیصلہ رُکوانے کے لیے درخواست قابلِ سماعت قرار

درخواست میں کہاگیاکہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ حکومت اور خصوصی عدالت کو مناسب ہدایات جاری کرے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ اپنے یکم اپریل 2019 کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔

Related Posts