قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azhar Ali presser
قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتھ: قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان ٹیم برسبین سے ایڈیلیڈ پہنچ چکی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے کھیلے گی۔

ٹیم پرفارمنس کے حوالے سے کپتان اظہر علی نین کہا کہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی کھلاڑی کی صلاحیت پر شک نہیں ، پہلے ٹیسٹ میچ میں جو خامیاں رہیں ان پر دوسرے میچ میں قابو پائیں گے۔

بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم ہر فارمیٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں اب ان سے اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں، بابر کا بیٹنگ آرڈر میں نمبر اس وقت تبدیل کیا گیا جب وہ پرفارم نہیں کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

اظہر علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی اننگز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی ہے، ان کی اننگز ہم سب کے لیے مثال ہے۔علاوہ ازیں برسبین ٹیسٹ میں ڈیبیو دینے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق کپتان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، ان کو ابھی بہت احتیاط سے لے کر آگے بڑھنا ہو گا، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت بولرز ہیں۔

Related Posts