چیئرمین محمد ریحان ہاشمی کابلدیہ وسطی کے مختلف پارکس کا دورہ ، پودے لگائے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC

کراچی :چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور پارکس میں جاری تزئین و آرائش اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید عباس جعفری اور متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریحان ہاشمی نے پارکس میں پودے بھی لگائے اور باغات سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی ہریالی کی بحالی اور اس میں اضافہ ہمارا اہم ترین مقصد ہے، اس سے قبل جہاں بھی پودے لگائے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا، وزیر اعظم

مناسب دیکھ بھال نہ ہونے باعث وہ تباہ ہوجاتے تھے تاہم بلدیہ وسطی کی چئیرمین شپ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے ہم نے کوشش کی ہے کہ اہل علاقہ کو ذمہ دار بناکر انھیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں واٹر ٹینکرز اور باغات کے لیے پانی کی قلت کا سامنا تھا تاہم عوامی شراکت داری نظام کے تحت آج کسی حد تک ہم اپنے باغات کو سرسبز و شاداب رکھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شراکت داری نظام کے تحت ہم یومیہ دو لاکھ گیلن پینے کے پانی کی بچت کر پارہے ہیں اور سیوریج پانی کو ٹریٹ کرکے باغات و سبزے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جو انتہائ مفید رہا ہے۔

Related Posts