سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے 16 ہزار 105غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 16 فروری سے 22 فروری 2022 کے درمیان ہوئی ہیں۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 9551 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔

’3977 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2577 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔

’مذکورہ عرصے کے دوران 393 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔

’ان میں سے 36 فیصد یمنی، 52 فیصد  ایتھوپی جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔

’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 37 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 23 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

Related Posts