پی ایس ایل کی سکیورٹی،پنجاب حکومت نے 50 کروڑ دینے سے انکار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کی سکیورٹی،پنجاب حکومت نے 50 کروڑ دینے سے انکار کردیا
پی ایس ایل کی سکیورٹی،پنجاب حکومت نے 50 کروڑ دینے سے انکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر واضح کردیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پاکستان کرکٹ بورڈ 25 کروڑ روپے ادا کریگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے آؤٹ

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا جاچکا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ واپس نہ لیا تو پاکستان سپر لیگ کے لاہور اور پنڈی میں شیڈول میچز کراچی میں منعقد کرائے جائیں گے۔

Related Posts