ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ گہنا واسیستھ کو دل کا دورہ پڑ گیا جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ دن میں طویل وقت کام کر رہی تھیں اور اپنی خوراک اور آرام کا خیال نہیں رکھ رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔
مزید پڑھیں :معروف اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل
رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ کام کے دوران انرجی ڈرنکس بھی بہت زیادہ پیتی تھیں اور یہ بھی ان کو ہارٹ اٹیک آنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اداکارہ عائزہ خان نے ذاتی زندگی کے اہم راز مداحوں پر ظاہر کردیئے