اسلام آباد: سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ پی ڈی ایم نے ملکی معیشت تباہ کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا جبکہ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم پو چکی ہے۔ اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ یہ سب رجیم چینج کی بدولت پوا۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 29, 2023
ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم ہوچکی ہے۔ اس لیے تیل سمیت تمام درآمد شدہ اشیاء اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ یہ سب حکومت تبدیلی کے باعث ہوا۔
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ملکی معیشت کمزور ہوچکی ہے اور ہماری کرنسی روپے کی قدر ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ گر گئی ہے۔ پی ڈی ایم دور میں روپے کی قدر میں 80 روپے کی گراوٹ آئی۔
The economy has been weakened and our currency has taken the steepest fall in history. It lost Rs 80 against the dollar in just 9 months of PDM. Petrol/Diesel, Electricity and almost everything else will see a further and massive hike in prices soon.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 29, 2023
پیغام میں حماد اظہر نے موجودہ حکومت کی جانب سے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور ہر دوسری چیز کی قیمت بہت جلد اور بہت زیادہ بڑھتی نظر آئے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔