سیالکوٹ: معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمانوں نے انکی صحت کے حوالے سے واویلا مچا رکھا تھا۔
شہباز شریف نے ضد کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لیا اور اب خود ہی چھوڑ گئے، ’نوازشریف کی بیماری محل سے جڑی ہے، وہ جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں۔
نواز شریف آستین چڑھا چڑھا کر کہتے تھے ووٹ کو عزت دوں گا، یہ بے روز گاروں کا ٹولہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے ڈگ ڈگی بجاتا ہے۔
اس وقت دوسرا بھائی بیمار کے ساتھ سہولت کار کے طور پر ساتھ گیا، ہمیں سہولت کار کی بیماری کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں، فردوس عاشق اعوان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے ترجمانوں نے انکی صحت کے حوالے سے واویلا مچا رکھا تھا،شہباز شریف نے ضد کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ لیا اور اب خود ہی چھوڑ گئے۔ حکومت یکساں نظام تعلیم اور نصاب پر کام کر رہی ہے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ تمام صوبائی حکومتیں وزیراعظم کے وڑن کے مطابق پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی پالیسی میں صرف داخلے ہی نہیں جاب پورٹل بھی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر روزگار کے مطابق تعلیم دی جائیگی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ دنیا میں بدلتے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ جدید تقاضوں کے مطابق حکومت ایک نظام لا رہی ہے،ای گورننس اور ای کامرس کے مطابق میسر سہولتیں ناکافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :فردوس عاشق اعوان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہم
معاون خصوصی نے کہاکہ ٹیوٹا حکومت جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہے،طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتیں اہداف کے مطابق استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جاب پورٹل کے مطابق پروگرام بنا رہے ہیں،نوجوانوں کیلئے تعلیم و تربیت کا ایک لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنا کر ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کیساتھ مل کر وومن کالجز میں ٹیوٹا کے تحت پروگرامز شروع کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کیلئے ان کی تعلیم کے مطابق روزگار کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں صنعتوں کا فروغ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں کے کالجز میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے یہاں پلیٹیلیٹس کم ہورہے تھے اور بلڈ پریشر بڑھ رہا تھا، آج ان کو گئے ہوئے کئی دن ہوگئے لیکن بیماری سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی، کیا نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات پاکستان سے نکلتے ہی ختم ہوگئے ہیں۔
ہم جاننا چاہتے ہیں کیا پر فضا مقام نے خطرات پر قابو پالیا ہے یا ابھی بھی باقی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری محل سے جڑی ہے، وہ جب جیل جاتے ہیں تو بیمار ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں :’’احساس پروگرام ‘‘میں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے‘ڈاکٹرثانیہ نشتر