اقوامِ متحدہ کے سربراہ کا ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مزید مالی امداد کرنیکا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مزید مالی امداد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا مطالبہ کردیا۔

انتونیو گوتیرس نے جنیوا کانفرنس میں کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی اور عالمی مالیاتی نظام کے دیوالیہ پن کا ایک ساتھ شکار ہوا۔ سیلاب کے دوران پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی شک نہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے لیے قرضوں سے نجات اور مالی امداد تک رسائی کے لیےتخلیقی طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16.3 بلین ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اُن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کاربن کے بڑھتے ہوئے اخراج کے رجحان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ برس ستمبر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ساتھ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، پاکستان کے عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Related Posts