پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کو تبدیل کئے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجہ کو تبدیل کئے جانے کا امکان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجہ کو تبدیل کئے جانے کا امکان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کو تبدیل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے لئے نجم سیٹھی مضبوط اُمیدوار ہیں، وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی پی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔

2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 304رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے۔

Related Posts