اسلام آباد: عدالتِ عالیہ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی 14 روزہ ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 14روز کیلئے منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو وزیر اعظم کے صاحبزادے کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے کام جاری ہے۔خواجہ آصف
وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرینڈر کرنے کیلئے تیار ہیں جس کیلئے حفاظتی ضمانت حاصل کی گئی۔ عدالت نے کیس میں سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا، عمران خان دعوے چھوڑ دیں۔
وطن واپسی کے بعد گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان بتائیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیشکش کیوں کی تھی؟
سلیمان شہباز نے کہا کہ کیا تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش امر بالمعروف تھا؟ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے ایسی پیشکش کرنے والا فتوے نہ لگائے۔ عمران خان گھڑی چور ہیں۔