وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔دفترِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو 30ارب ڈالر کی ضرورت، امداد یا بھیک نہیں، انصاف چاہئے۔بلاول
پاکستان کو 30ارب ڈالر کی ضرورت، امداد یا بھیک نہیں، انصاف چاہئے۔بلاول

اسلام آباد: دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل سے 21دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ امریکا کے متعلق بیان جاری کردیا۔ وزیر خارجہ 15 اور 16 دسمبر کو نیو یارک میں جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی تینوں نے ملک تباہ کیا، سراج الحق

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 2 روزہ کانفرنس میں کورونا، اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے۔

دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثے میں شریک ہوں گے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔

بعد ازاں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 19 دسمبر کو امریکی دارالحکومت جائیں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

دورۂ امریکا کے دوران بلاول بھٹو زرداری حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں۔

 

Related Posts