فاسٹ بائولرنسیم شاہ پاکستان کرکٹ میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے، وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fast bowler

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نسیم شاہ کو بہترین دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ پاکستان کرکٹ میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

وسیم اکرم کاکہنا ہے کہ نوجوان پیسر نے آسٹریلیا میں ٹور میچ کھیلتے ہوئے گہرا تاثر چھوڑا، پاکستان میں فرسٹ کلاس میچز میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک میچ میں 9 شکار کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس پیس کا ہتھیار ہے، فرسٹ کلاس میں وکٹیں بھی حاصل کی ہوں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تیار ہے، میری اور وقار یونس کی کرکٹ کا آغاز بھی 17 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید پڑھیں :آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے بلا خوف و خطر کھیلیں گے۔قومی کرکٹ کپتان

وسیم اکرم نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی والدہ کے انتقال کے باوجود آسٹریلیا سے واپس نہیں گئے، سب ان کو کھیلتا اور پرفارم کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کیلئے بھی یہ دور بڑی اہمیت کا حامل ہے، نیا کوچ اور نئی مینجمنٹ ہے، وقار یونس جیسے سابق عظیم بولر کی رہنمائی بھی میسر ہے، ان سب کو مستحکم ہونے میں وقت لگے گا تاہم پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے۔

Related Posts