تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں 6رکنی ڈکیت گروہ سرگرم،پولیس گرفتاری میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں 6رکنی ڈکیت گروہ سرگرم،پولیس گرفتاری میں ناکام
تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں 6رکنی ڈکیت گروہ سرگرم،پولیس گرفتاری میں ناکام

کراچی:محمود آباد نمبر 6 تھانہ بلوچ کالونی کی حدود میں چائے کے ہوٹل پر آج صبح 7بجے کے وقت ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا،جس میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار 6رکنی ڈکیت گروہ چائے کے ہوٹل پر12سے زائد شہریوں کو لوٹ کرباآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہریوں نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ڈکیتی کی واردات آج صبح (اتوار) 7بجے چائے کے ہوٹل پر پیش آئی۔

متاثرین کے مطابق 6رکنی ڈاکوؤں کا گروہ لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون لیکرباآسانی فرار ہوگیا، بلوچ کالونی پولیس سے رابطہ بھی کیا ہے لیکن ڈکیت تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔جبکہ دوسری جانب تھانہ بلوچ کالونی پولیس موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

مزید پڑھیں:چمن بارڈر، طالبان فورسز کا ایک بار پھر حملہ، 6 پاکستانی شہری شہید

سی سی ٹی وی فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ رکنی گروہ نے 12سے زائد شہریوں کو لوٹا اور فرار ہوگئے، اہل علاقہ کہتے ہیں یہ چھ رکنی گروہ اس سے قبل بھی دو وارداتیں کرچکے ہیں۔

Related Posts