ٹماٹر تاحال 3 تا 4 سو روپے کلو فروخت دیگر سبزیاں بھی قوت خرید سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

tomato
حکومت نے ایران سے ٹماٹر درآمد کی اجازت دے دی

کراچی : ایران سے ٹماٹر پاکستان پہنچنے میں تاخیر کے سبب شہر میں ٹماٹر تاحال 3 تا 4 سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے دیگر سبزیاں بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت ایک جگہ برقرار ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں خوردہ سطح پر ٹماٹر مختلف داموں پر فروخت ہورہا ہے۔

متوسط طبقے کی آبادی والے علاقوں میں ٹماٹر 300 روپے کے آس پاس جبکہ پوش علاقوں میں 400 روپے کی سطح تک فروخت ہونے لگا ہے۔

مزید پڑھیں :پہلی مالی سہ ماہی کے دوران سبزیوں میں 53 اور چاول کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ

کراچی سبزی منڈی میں بلوچستان کا ٹماٹر درجہ اول 250 روپے کلو جبکہ درجہ دوم 180 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے تاہم شہر بھر میں ٹماٹر 280 روپے کلو سے کم پر دستیاب نہیں ہے۔

طارق روڈ کی کمرشل مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو وصول کی جارہی ہے، شہری کلو کے بجائے ایک پا ٹماٹر خرید رہے ہیں۔

سبزی فروش کم مقدار میں ٹماٹر خریدنے والوں سے اور بھی زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔

Related Posts