سرینگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں لوگ بھارتی تسلط اور اس کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف احتجاج کے لئے مسلسل سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک کے دوران پوری وادی میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں صرف صبح اور شام کے وقت تھوڑی دیر کیلئے دکانیں کھولی جاتی ہیں ۔ وادی میں اسکول ، کالج اوردفاتر بھی مسلسل ویرانی کا منظر پیش کررہے ہیں۔
وادی کشمیر میں بیشتر پبلک ٹرانسپورٹ مسلسل معطل ہے جبکہ سرینگر شہر میں بعض شاہراہوں پر کچھ مسافر گاڑیوں کی جزوی نقل و حرکت دیکھنے کو ملتی ہے۔ادھر وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث آج مسلسل 107 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔مشال ملک