سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِنو، چین کا پاکستان کو 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِنو، چین کا پاکستان کو 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ
سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِنو، چین کا پاکستان کو 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئےچین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یو آن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے پاکستان کو اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائیگی۔

چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے دورے کے دوران سمجھوتے پر دستخط ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے غربت میں بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑدیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے آج چین روانہ ہوگئے ہیں جس کا مقصد پاک چین تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ہمسایہ ملک چین کا دورہ چینی ہم منصب لی کی کیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اپنے پہلے دورہ چین پہنچیں گے۔ وزیراعظم اس سے قبل 16 ستمبر کو ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر چکے ہیں۔

Related Posts