مایہ ناز باؤلنگ کوچ وقار یونس کی 48ویں سالگرہ پرصحافی زینب عباس کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایہ ناز باؤلنگ کوچ وقار یونس کی 48ویں سالگرہ پرصحافی زینب عباس کی مبارکباد
مایہ ناز باؤلنگ کوچ وقار یونس کی 48ویں سالگرہ پرصحافی زینب عباس کی مبارکباد

قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس کو ان کی 48ویں سالگرہ کے موقعے پر نامور سپورٹس صحافی زینب عباس نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منکسر المزاج کرکٹ لیجنڈ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خاتون صحافی زینب عباس نے کہا کہ وقار یونس ایک ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے ہر دور کے کھلاڑی کو انسپائر کیا۔

زینب عباس نے کہا کہ وقار یونس کا ایک اہم ٹیلنٹ یہ بھی ہے کہ وہ مہمان نوازی کے لیے بہترین بار بی کیو تیار کرسکتے ہیں جبکہ ان کا یہ ٹیلنٹ اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یارکرز کو اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز کے لیے رنز کا سیلاب روکنا آسان نہیں رہا۔

پی سی بی کی طرف سے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں وقار یونس نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بیٹسمین زیادہ ہوشیار اور فٹ نظر آتے ہیں، یارکرز کا استعمال ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر  کو  کچھ وقت دینا ہوگا، وقاریونس

Related Posts