کراچی: ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کا کمانڈر کراچی مقرر کر دیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چارج لیا۔
آج پی این ایس بہادر کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔
مزید پڑھیں :پاکستان نیوی کی آپریشنل جنگی مشق رباط جاری، میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ