شرح سود برقرار رکھنے کے ثمرات، اسٹاک ایکسچینج میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرح سود برقرار رکھنے کے ثمرات، اسٹاک ایکسچینج میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
شرح سود برقرار رکھنے کے ثمرات، اسٹاک ایکسچینج میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کے اعلان کے بعد ابتدائی ٹریڈنگ سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز مندی کا شکار رہنے والا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس صبح 10 بج کر 10 منٹ تک 536 پوائنٹس یا 1.25 فیصد کے اضافے کے ساتھ 43 ہزار 363 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو علی ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے آئندہ 2 ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے مثبت ‘سرپرائز’ رہا، گزشتہ روز کے اس اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مارکیٹ یہاں سے مزید اوپر کا سفر شروع کرسکتی ہے، اگر ملک میں سیاسی استحکام برقرار رہتا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ 45 ہار پوائنٹس کے ہندسے کو بھی عبور کر سکتی ہے۔

علی ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایکس میں شیئرز کی خرید و فروخت کے حجم میں مسلسل اضافہ اس جانب اشارہ ہے کہ سرمایہ کار نئے سودے کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز میں ریسرچ ہیڈ رضا جعفری نے نوٹ کیا کہ ایم پی سی کی جانب سے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ سال ستمبر میں شروع کی گئی مانیٹری ٹائٹنگ کے بعد اس طرح کا پہلا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں گرما گرمی رہتی ہے لیکن معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ مارکیٹ یہاں سے مزید اوپر کا سفر شروع کرسکتی ہے، اگر ملک میں سیاسی استحکام برقرار رہتا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ 45 ہار پوائنٹس کے ہندسے کو بھی عبور کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود کو 15 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے توقع کے مطابق مہنگائی، طلب میں اعتدال اور بیرونی پوزیشن میں بہتری کی وجہ سے پالیسی ریٹ کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق اوورہیٹنگ معیشت کو ٹھنڈا کرنے اور جاری کھاتے کے خسارے کو قابو کرنے کے لیے پالیسی ریٹ میں گزشتہ ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 800 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Posts