ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا، انہوں نے مسجد مسمار کی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہم نے گوردوارہ تعمیر کیا ، انہوں نے مسجد مسمار کی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نہرو والا بھارت نہیں رہا بلکہ ہندوستان بن گیا ہے، ہندوستان میں ہندوتوا سوچ غالب آچکی ہے، سیکولر سوچ، جس کا وہ پرچار کیا کرتے تھے وہ دفن ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہ داری کھول دی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گوردوارہ تعمیر کر رہے تھے اور وہ مسجد کو مسمار کر رہے تھے، ہم تاریخ بنا رہے تھے اور وہ تاریخ کو دفن کر رہے تھے تاہم یہ ایک تقابلی جائزہ ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور ویڑن کی ڈگر پر چل پڑا ہے جب کہ ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔

Related Posts