اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تھانہ سیکرٹریٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دی ہے۔
پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 جون کو عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط لکھا تھا۔ پولیس نے درخواست پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے ٹیگ لگا دیا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے خط میں لکھا کہ عمران خان آرمی سمیت ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’سابق وزیر اعظم بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔‘
مزید پڑھیں:کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، عمران خان