حرامانی کا بارش میں ساڑھی پہن کر ڈانس، سوشل میڈیا پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرامانی کا بارش میں ساڑھی پہن کر ڈانس، سوشل میڈیا پر تنقید
حرامانی کا بارش میں ساڑھی پہن کر ڈانس، سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت اداکارہ حرامانی بارش میں ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔ تصاویر میں اداکارہ نے نیلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

کیپشن میں حرا مانی نے لکھا بارش اور میری نیلی ساڑھی۔اداکارہ نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو میں مار نہ سکی۔

حرا مانی کی ان تصاویر کو فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔ویسے تو بارش میں ساڑھی پہن کر بھیگتے ہوئے حرا مانی کی تصاویر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیں لیکن بہت سے لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند نہیں کیا اور اداکارہ پر تنقید کی۔

مزید پڑھیں:فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی رومانوی ڈانس ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم

حرا مانی پر تنقید کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایک پختہ عمر عورت ہیں جو 2 بڑے بچوں کی ماں بھی ہیں اس لیے انہیں اس طرح کا لباس نہیں پہننا چاہیے۔ بعض صارفین نے کہا کہ وہ ایسی سستی حرکتیں کرتی ہیں جو کسی بالغ عورت کو زیب نہیں دیتی۔

Related Posts