شاہین شاہ آفریدی پولیس کے سفیر مقرر، اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین شاہ آفریدی پولیس کے سفیر مقرر، اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا
شاہین شاہ آفریدی پولیس کے سفیر مقرر، اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا

پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے شاہین آفریدی کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔ آئی جی، کے پی کے نے شاہین آفریدی کو ڈی ایس پی کے اعزازی رینک سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کا دورہ، کرکٹ کے دوران اسپن بالرز کا کردار اہم ہوگا۔بابر اعظم

انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس نے شاہین آفریدی کو پولیس کی وردی اور کیپ بھی عطا کی۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی کا شمار قومی ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں کیاجاتا ہے۔

شاہین آفریدی 6 اپریل 2000 میں پیدا ہوئے اور قوی ٹیم کیلئے اپریل 2018 میں پہلی بار اپنا کھیل پیش کیا۔ انہوں نے دسمبر2018 میں قومی ٹیم کیلئے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

عالمی سطح پر شاہین آفریدی کو 6 فٹ 6 انچ قد کے حامل 17 سالہ پاکستانی فاسٹ بالر کے طور پر شناخت کیا گیا جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ اور اچھی بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

بطور آل راؤنڈر شاہین آفریدی نے پاکستان کیلئے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ آج سے 4سال قبل 2018 میں شاہین آفریدی کو کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز دیا گیا تھا۔

Related Posts