معطل SRB کے دست راست کارروائی سے محفوظ، 53 ملازمین عہدوں پر براجمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معطل SRB کے دست راست کارروائی سے محفوظ، 53 ملازمین عہدوں پر براجمان
معطل SRB کے دست راست کارروائی سے محفوظ، 53 ملازمین عہدوں پر براجمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کرپشن کے الزام میں معطل ایس آر پی کراچی کے دست راست کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی، مبینہ کرپشن میں ان کے سہولت کاراور حصہ داران تاحال عہدوں پر براجمان ہیں۔

مبینہ طور پر رشوت دے کر تعیناتی کرانے والے چوکی انچارج اے ایس آئی طارق بشیر کو اگلے ماہ کی وصولیاں کھری کرنے کے لئے رخصت پر بھیج دیا گیا۔

اسٹاف کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے اہم کرداراو اے ایس آئی ظفر حبیب بھی اپنی کارستانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،حبیب ظفر کو مبینہ طور پر کراچی کے ڈی ایس آرپی علی محمد ڈاہری اور سی پی او سے عمرچیمہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

ایس آر پی کوثر عباس کی معطلی کے باوجود سٹی اور کینٹ کے ایس ایچ اوز،ریڈر شان، نائب ریڈر عابد سمیت دیگراہم کرداروں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مشتاق ابراہیم سومرو بیک وقت 3 عہدوں پر براجمان

ذرائع کے مطابق ماتحت افسران اعلیٰ افسران خصوصا انسپکٹر جنرل پولیس ریلوے کو اصل صورتحال سے آگاہ نہیں کرہے ہیں، رشوت وصول کر کے 53 افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگز کرنے والے گروہ کو بچانے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Posts