کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 2 مسلح افراد نے فجر کے وقت واردات کی اور ایک ہوٹل سے 2 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے۔
فیڈرل بی ایریا کے بلاک 16 میں گزشتہ روز کی گئی واردات زاہد اسکوائر کے کوئٹہ ہوٹل میں ہوئی جہاں 2 افراد نے ہوٹل منیجر احمد اللہ کے ساتھ ساتھ 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد ان کے ہاتھ رسیوں سے جکڑ دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: سرجانی ٹاؤن میں رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پرحملہ، اغوا کرنے کی کوشش
دونوں مسلح افراد نے انتہائی مکاری سے ہوٹل منیجراحمد اللہ اور 2 افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کی خطیر رقم لوٹی اور ان کے 2 موبائل بھی چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ ہوٹل منیجر کے مطابق علاقہ پولیس کو فوری طور پر مطلع کردیا گیا تھا۔
شہر قائد کے علاقے یوسف پلازہ کی پولیس موقعۂ واردات پر 1 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی جبکہ ہوٹل مالکان کے مطابق یہ اس ہوٹل میں تیسری ڈکیتی ہے اور پولیس نے کسی بھی واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب گزشتہ روز 2تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 افراد کی شناخت کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجگور میں 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، 4 افراد جھلس کر جاں بحق