دنیا میں جہاں نواز شریف کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz
دنیا میں جہاں نواز شریف کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے ‘ مریم نواز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ، پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو باہر جا نے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ہمارے میڈیکل بورڈ نے بھی یہ تجویز دی ہے ۔نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور پوری دنیا میں جہاں بھی ان کا علاج ممکن ہے انہیں علاج کرانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہو گی کہ میں نواز شریف کے ساتھ جاؤں لیکن اس وقت میرا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے ۔اگر وہ علاج کے لئے چلے جائیں اور میں نہ جا سکوں تو میرے لئے بڑا مشکل ہوگا۔

اس وقت تو نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے انتظامات کو چچا محمد شہباز شریف دیکھیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست پوری زندگی چلتی رہے گی ،میں ایک سال پہلے اپنی ماں کو کھو چکی ہوں ،والدین دوبارہ نہیں ملتے۔

یہ بھی پڑھیں: علاج کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی آئندہ ہفتے متوقع

اس وقت میری پوری توجہ اپنے والد کی صحت پر مرکوز ہے ، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے جو علاج پاکستان میں میسر تھا وہ فراہم کیا گیا اوراب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ،نو ازشریف کو سپیشلائزڈ سنٹر میں جانا چاہے ،وہیں بیماری کی تشخیص ہو سکے گی ۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز ایک دفعہ پھر نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد گر گئی تھی ، والد کو چھو ڑ کر آنا مشکل تھا لیکن عدالت کے حکم پر آگئی ہوں ،عدالت جب جب بلائے گی اس کے حکم پر عمل کیا جائے گا ۔

انہوں نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے درخواست دائر کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اس سارے معاملے کو گھر جا کر دیکھوں گی۔

Related Posts