عوام متنازعہ سوسائٹی میں خریدوفروخت سے گریز کریں، سہیل انور سیال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sohail anwar siyal
پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے وزیر اوقاف سندھ کی جمعہ کے اجتماعات میں دعاؤں کی اپیل

کراچی:سندھ کے وزیر برائے اینٹی کرپشن ، آب پاشی اور زکواۃ و عشر سہیل انور سیال نے اورنگی ٹائون گلشن ضیاء میں کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو ملنے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے محکمے اینٹی کرپشن کے حکام کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر اور نگی نے گلشن ضیا کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں کی تعمیر کی ر پورٹ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو دی ،جس پر صوبائی وزیر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت جلاس ، اسٹریٹ کرمنلز کے سمری ٹرائل کرنے کا فیصلہ

سہیل انور سیال نے گلشنِ ضیاء کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں میں جعلی دستاویزات پر خرید و فروخت اور چائنہ کٹنگ کی روک تھام کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو گلشن ضیاء میں جاکر تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

غیر قانونی سوسائٹی میں تعمیرات کے عمل کو روکنے اور عوام کو گمراہ نہ ہونے کے حوالے سے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی متنازع سوسائٹی میں خریدوفروخت سے گریز کریں ۔

Related Posts