کراچی:کراچی میں آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم شروع کر دی گئی، جس کے تحت گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں میں درجنوں آوارہ کتوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین شرقی معید انور کے مطابق پہلوان گوٹھ اور گلشن کے بعد خدا داد کالونی اور لائنز ایریا میں بھی کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خدا داد کالونی اور لائنز ایریا میں بھی زہر دے کر متعدد کتے مار دیئے گئے ہیں، مہم کتوں کے کاٹنے کی بڑھتی شکایات پر شروع کی گئی ہے۔
معید انور کے مطابق ضلع شرقی میں تمام پاگل کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سندھ حکومت نے کتا پکڑو اور نس بندی مہم پر مکمل عملدرآمد تک کارروائی کی اجازت دی ہے۔
مزید پڑھیں : رینجرز نے شہر قائد میں 20 افراد کو زخمی کرنے والے پاگل کتے کو ختم کردیا