موسمیاتی تبدیلی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز توقع سے زیادہ تباہی مچادینگے۔ماہرین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
موسمیاتی تبدیلی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز توقع سے زیادہ تباہی مچادینگے۔ماہرین
موسمیاتی تبدیلی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز توقع سے زیادہ تباہی مچادینگے۔ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پگھلتے ہوئے گلیشئرز توقع سے زیادہ تباہی مچا دیں گے اور اگر گرین لینڈ کا دوسرا سب سے بڑا آئس شیلف ٹوٹ گیا تو اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوسکتا جب تک کہ زمین کی مستقبل کی ہوا کافی حد تک ٹھنڈی نہ ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق نیچر کمیونیکیشنز میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشئرز کے پگھلنے سے ہونے والی تباہی کے متعلق تحقیق کے نتائج شائع ہوئے ہیں۔ اسٹاک ہوم اور کیلیفورنیا کی جامعات سے تعلق رکھنے والے محققین نے گرین لینڈ کے آئس شیلف پر پیچیدہ کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے تحقیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پمز پاکستان کی پہلی سرجیکل اسکل لیب قائم کرے گا

عالمی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والے تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ اگر زمین کی آب و ہوا اچانک گرم ہونا بند کردے، تب بھی آئس شیلف ٹوٹ جانے کے بعد اسے دوبارہ جوڑنا مشکل ہوگا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر آئس شیلف ٹوٹا تو اسے دوبارہ جوڑنے کیلئے صنعتی انقلاب سے پہلے کا دور واپس لانا ہوگا۔

محققین کا کہنا ہے کہ گلیشئرز پر مشتمل آئس شیلف ٹوٹنے سے بچانا اسے ٹوٹنے کے بعد جوڑنے کی کوشش کرنے سے زیادہ اہم ہے۔ گلیشئرز پگھلنے سے بچا لیے جائیں تو سطحِ سمندر میں اضافہ محدود ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ پیٹر مین گرین لینڈ کے چند بچ جانے والے آئس شیلفز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے ماہرین گرین لینڈ کے آئس شیلف پیٹرمین کی کڑی نگرانی میں مصروف ہیں۔ پیٹر مین کا سائز مین ہٹن کے برابر سمجھا جاتا ہے جو اپنی تیرتی ہوئی برف کا 40 فیصد حصہ کھو چکا ہے۔ سائنسدانوں کو خوف ہے کہ برف کا بہاؤ کسی وقت بھی تیز ہوسکتا ہے۔ 2018 یمں آئس شیلف کے مرکز میں ایک نیا شگاف ابھرا تھا۔ 

 

Related Posts