پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دورہ ختم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ وصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دورہ ختم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ وصول
پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دورہ ختم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ وصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے گزشتہ برس کا دورہ منسوخ ہونے پر کیوی بورڈ سے لاکھوں ڈالرز کا بھاری بھرکم معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو زرِ تلافی ادا کردیا ہے جس کی درست رقم میڈیا کو نہیں بتائی گئی۔ دونوں ممالک کے مابین 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کیلئے رضامند

کیوی ٹیم آئندہ برس مئی کے دوران 10 وائٹ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔ رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تلخیاں ختم ہوگئیں جس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

رواں برس اکتوبر کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کرائسٹ چرچ سیریز میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے۔ واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے گزشتہ برس پاکستان کا دورہ دھمکی ملنے پر منسوخ کیا۔

بعد ازاں دھمکی جعلی نکلی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کیوی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن کو فون کرکے بھی کرکٹ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم کرکٹ ٹیم کی واپسی نہ روکی جاسکی۔ 

Related Posts