نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز، پاکستان شرکت کیلئے رضامند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز، پاکستان شرکت کیلئے رضامند
نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز، پاکستان شرکت کیلئے رضامند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو رواں سال آسٹریلیا میں شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت دی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے حامی بھرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول ایڈجسٹ کرنے میں مگن ہوگیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف سات ہوم ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لئے بھی کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے عہدہ واپس لینے والی ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ میں جائے گا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ہوم سیریز کا شیڈول سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا، تاہم پی سی بی اس سہ ملکی سیریز میں ٹیم کو بھیجنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز کی پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران اپریل میں کی تھی۔

Related Posts