معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا
معروف اداکارہ نے دانیہ شاہ کا موازنہ سجل علی سے کردیا

کراچی: معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رُجوع کرلیا ہے۔

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر کئی طرح کے الزامات بھی لگائے اور اُن کی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جس میں عامر لیاقت کو انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ سابقہ اداکارہ و میزبان رابی پیر زادہ نے عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات پر ڈھکے چھپے لفظوں میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے سجل اور احد کی طلاق کا بہت افسوس تھا مگر دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے کی کردار کشی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ڈیزائنر علی ذیشان پر ڈیزائن کو چوری کرنے کا الزام

اُن کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت محترم رشتہ ہے، اسے سرکس مت بنائیں، ہم سب نے مرنا ہے اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے، جو لوگ دین کو مجھ سے ذیادہ جانتے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا۔

خیال رہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت پر کوکین کے نشے کا الزام عائد کرچکی ہیں حتیٰ کہ دانیہ نے یہ بھی کہا کہ عامر مجھے نماز پڑھنے نہیں دیتے تھے۔

Related Posts