نارووال، درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث 6 رکنی گینگ سرغنہ سمیت قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نارووال، درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث 6 رکنی گینگ سرغنہ سمیت قتل
نارووال، درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث 6 رکنی گینگ سرغنہ سمیت قتل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث 6 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت قتل کردیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو ہلاک کرنے والے شخص کا نام اسامہ یونس ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ یونس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 5ساتھیوں سمیت قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مجسٹریٹ کی کارروائی، جعلی مشروبات کی فیکٹری پکڑی گئی

ڈی ایس پی نارووال ملک خلیل کا کہنا ہے کہ آج سے ڈیڑھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے اسامہ یونس کے گھر پر لوٹ مار کی جبکہ ماضی میں اسامہ یونس ڈکیت گینگ کے سرغنہ کا دوست تھا۔

نارووال کے ڈی ایس پی نے کہا کہ اسامہ یونس اپنے ساتھیوں کو لے کر آیا اور انتقام لینے کی غرض سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور اشتہاری مجرم اشرف عرف ماما چنگڑ کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشرف عرف ماما کو ہلاک کرتے ہوئے اسامہ یونس اور ساتھیوں نے ڈکیت گینگ کے دیگر تمام ملزمان کو بھی قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ نورکوٹ کی حدود میں رونما ہوا۔

ملک خلیل (ڈی ایس پی نارووال) نے کہا کہ پولیس نے قتل کیے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔ اسامہ یونس اور ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

Related Posts