پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت و دلکش اداکارہ سائرہ یوسف ڈرامے کے سیٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ وقت کیسے گزارتی ہیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک ڈرامے کے سیت پر موجود ہیں اور اس دوران اپنی ننھی سی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
مذکورہ تصویر میں اداکارہ کبریٰ خان اور رمشا خان کو سین کے درمیان ملنے والے وقت کو خوش گپیوں میں گزارا جا رہا ہے جبکہ سائرہ یوسف بطور ایک ماں اپنا یہ وقت بھی بیٹی کو دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کے ساتھ تعلقات پر تنقید کرنے والوں کو ملائیکہ اروڑا کا کرارا جواب