پی ٹی آئی حکومت قائم رہتی تو سارے وعدے پورے ہوجاتے۔شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آڈیو لیک کا معاملہ، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کرلیا
آڈیو لیک کا معاملہ، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کرلیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت قائم رہتی تو سارے وعدے پورے ہوجاتے۔ کامیاب جوان اور صحت کارڈز بہترین پروگرام تھے۔ خواہش ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس بھیک مانگنے نہ جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت برقرار رہتی تو عمران خان سارے وعدے پورے کرتے۔ تحریکِ انصاف کی حکومت نے 50 لاکھ افراد کو نوکریاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی دور میں میگا پراجیکٹ صفر، حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے۔زاہد حسین

بیان میں سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر ملنا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام بھی کامیاب رہا۔ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے تک آنی چاہئے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی لائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کے باعث اختتام پذیر ہوئی۔ شوکت ترین تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر سینیٹر بنے جنہیں مشیرِ خزانہ کا عہدہ مدت ختم ہوجانے کے باعث چھوڑنا پڑا تھا۔ 

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں معاشی پالیسیوں میں نقائص کے باعث وزیرِ خزانہ کے عہدے پر بار بار چہروں کو تبدیل کیا گیا۔ پہلے اسد عمر کو وزیرِ خزانہ بنایا گیا۔ پھر ان کا قلمدان بدل کر حفیظ شیخ کو وزیرِ خزانہ بنایا گیا جس کے بعد یہ عہدہ شوکت ترین نے سنبھالا۔

Related Posts