پاکستان میں کورونا سے 15لاکھ 26ہزار افراد متاثر، 30ہزار362 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 15لاکھ 26ہزار افراد متاثر، 30ہزار362 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 15لاکھ 26ہزار افراد متاثر، 30ہزار362 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے 15 لاکھ 26 ہزار 728 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 362 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 1 شہری جان کی بازی ہار گیا۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21ہزار437 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.28 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 77لاکھ 84ہزار 557ہو گئی جبکہ کورونا کے 269مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے81مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 960 ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 406ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 380، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 435، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 282، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 130، بلوچستان 35ہزار 480، آزاد کشمیر 43 ہزار 301جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 720کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار559 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts