ریٹائرڈ جج کی گاڑی کا تصادم، لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ ٹوٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریٹائرڈ جج کی گاڑی کا تصادم، لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ ٹوٹ گیا
ریٹائرڈ جج کی گاڑی کا تصادم، لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ ٹوٹ گیا

لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی سے تصادم کے باعث ہائیکورٹ کا مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ جج کی گاڑی بے قابو ہو کر لاہور ہائیکورٹ کے دروازے اور تین وکلاء کی گاڑیوں سے جا ٹکرائی جس سے دروازے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:

دیر بالا میں وین کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

ریٹائرڈ جج کی گاڑی سے تصادم کے باعث ایک وکیل کو بھی چوٹیں آئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

زخمی وکیل کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم واقعے کے ذمہ دار سابق ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی تاحال نہیں کی گئی۔

حادثے کے بعد ریٹائرڈ جج کی گاڑی ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل دیر بالا میں وین کھائی میں جاگرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ 

دیر بالا کے علاقے پاتراک میں خوفناک حادثے کا شکار وین کھائی میں جا گری۔ دیر بالا پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 7 جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Posts