لاہور: پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والی قومی ٹیم کے بولرز مہمان ٹیم کے بلے بازوں کے سامنے تاحال ناکام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 391رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، تاہم دوسری اننگز میں 54 اوورز کے اختتام پر مہمان ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور 320 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میچ اور ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی