ریاض: سعودی حکومت نے رواں برس مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیاہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاض، دمام، مکہ، تبوک اور دیگر سعودی شہروں سے بے دخل کیے گئے 3400 کے قریب پاکستانیوں کو بھی رہا کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دیں۔ زلفی بخاری