لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز اسپتال میں تیرہویں روز پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھاؤ آیا ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر چالیس ہزار پر آگئی، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کی حالت تشویشناک ، میڈیکل بورڈ کاڈسچارج کرنے سے انکار
سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر رہا ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کئے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، نوازشریف کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نوازشریف نے بیرون ملک علاج کروانے پر رضامندی ظاہر کردی