اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جے یو آئی (ف )کے سربراہ فضل الرحمان کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ نہ تو وزیراعظم عمرا ن خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی ملک میں نئے انتخابات ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان بتادیں کہ ان کا اشارہ کس ادارے کی طرف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور آزادی مارچ سے نمٹنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔
حکومت کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ نہ تو عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی نئے انتخابات ہوں گے جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
حکومت کی کور کمیٹی نے کہا کہ مارچ کے شرکاء جب تک چاہیں بیٹھے رہیں لیکن اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کااجلاس مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرطلب