اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہونے کا مسئلہ، کچھ چھپایا تو نہیں جارہا؟ ٹوئٹر صارفین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی خدمات متاثر، اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے
پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی خدمات متاثر، اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر 11 فروری کو متعدد ممالک میں غیرمعمولی طور پر متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے کروڑوں صارفین اپنے اکاوُنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔

  سوشل میڈیا سائٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ابتدائی طور پر ٹوئٹر کے استعمال میں مسائل 11 فروری کو شام کے وقت سامنے آنے شروع ہوئے۔ جب صارفین کو بار بار لاگ ان ہونے کا مشورہ دیا جاتا رہا اور انھیں پیغامات کو بھیجنے اور وصول کرنے میں بھی مشکلات رہیں۔

برطانوی اخبار دی انٹیپینڈنٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین روزمرہ کی طرح اپنا اکاؤنٹ استعمال کررہے تھے کہ اچانک ان کا اکاؤنٹ خودبخود لاگ آؤٹ ہوگیا تاہم انہوں نے دوبارہ لاگ ان ہونے کی کوشش کی تو اس میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی  شکایت زیادہ تر اُن صارفین نے کی جو کہ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کررہے تھے جب کہ ایپ پر بھی  لوگوں کو مسائل کا سامنا رہا۔

ٹوئٹر صارفین نے جہاں پریشانی کی شکایت وہیں ایسی قیاس آرائیاں بھی سامنے آیئں کہ شاید ملک میں کچھ غیر معمولی ہوگیا ہے جس کو حکومت کی جانب سے چھپایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی خدمات متاثر، اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگئے

واضح رہے کہ کچھ گھنٹوں تک سروس معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر نے وضاحتی بیان بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ مائکرو بلاگنگ کی ٹیم نے خرابی کو درست کردیا ہے اور جلد ہی صارفین ٹوئٹر کو استعمال کرسکیں گے۔ ٹوئٹر نے سروس متاثر ہونے اور سسٹم میں خرابی ہوجانے پر صارفین سے معزرت بھی کی۔

تاہم رواں برس یہ پہلی بار ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی ہے، اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں بھی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی گھنٹوں تک معطل رہی تھی۔

Related Posts